سندر، پولیس مقابلہ میں ہلاک نوجوان کی نعش ملنے پر ورثاء کا احتجاج

سندر، پولیس مقابلہ میں ہلاک نوجوان کی نعش ملنے پر ورثاء کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) سندر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان وقار کی نعش پولیس نے گزشتہ روز ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ ورثاء نے نعش ملنے پر جناح ہسپتال کے سامنے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والا نوجوان دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ۔ اس حوالے سے ایس پی صدر فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ نوجوان وقار 48 مقدمات میں ملوث تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے گرفتار ساتھی ریحان نے بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -