پیوٹن کیساتھ ملاقات بارے غلط بیانی کا اعتراف،ہالینڈ کے وزیر خارجہ مستعفی ہو گئے

پیوٹن کیساتھ ملاقات بارے غلط بیانی کا اعتراف،ہالینڈ کے وزیر خارجہ مستعفی ہو ...

  

ایمسٹرڈیم(آن لائن) ہالینڈ کے وزیر خارجہ ہالبے زاسترا نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے بارے میں غلط بیانی پر استعفیٰ دیدیا،وزیر خارجہ کو اپنا منصب سنبھالے ابھی 4ماہ ہی گزرے تھے،انہوں نے اعتراف کیا کہ 2000ء میں روسی صدر کیساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران موجود ہونے کے بارے میں انہوں نے جھوٹ بولا تھا،پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں پرنم آنکھوں کیساتھ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں کہ وہ اپنا استعفیٰ بادشاہ کے حوالے کر دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -