موقف سنے بغیر ڈیموکریٹک فرنٹ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

موقف سنے بغیر ڈیموکریٹک فرنٹ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

  

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ دوہزا سترہ کے تحت الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت چوہدری حامد ایڈوکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سنے بغیر پارٹی رجسٹریشن منسوخ کی،الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے تحت سیاسی جماعتوں کو ڈی نوٹیفائیڈکے عمل میں آئینی تقاضے پورے نہیں کیے ،پاکستان ڈیموکریٹک فرنٹ کے وکیل حافظ سفیان ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کا 12 جنوری کا نوٹیفیکیشن عدالت کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن نے غیر آئینی طور پر سیاسی رجسٹرڈ پارٹیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے، موجودہ ترمیم کے مطابق ہر رجسٹرڈ پارٹی کے لئے لازمی ہے کہ دو لاکھ روپے اور دوہزار پارٹی اراکین کی شناختی کارڈ بمائے حلف نامہ جمع کرائے، عدالت نے کیس کی مذید سماعت ایک ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -