ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں پر اللہ کی لعنت ہو، الیاس بلور

ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں پر اللہ کی لعنت ہو، الیاس بلور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سنیٹر الیاس بلور نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں پر اللہ کی لعنت، ہارس ٹریڈنگ کے خلاف جو پانچ سال باتیں کرتے رہے آج وہی اس کے سرخیل ہیں،بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سینیٹ کے ٹکٹ ارب پتیوں کو دیے جو کبھی پارٹی کے بنیادی رکن بھی نہیں رہے ایوب افریدی کسی بھی دور میں کسی بھی سیاسی جماعت کا بنیادی رکن بھی نہیں رہا اس کی اہلیت پیسہ ہے یہ لوگ سیاست خدمت کے لیے نہیں بلکہ پیسہ کمانے کے لیے کر رہے ہیں ہم نے ہمیشہ سیاست برائے خدمت کی ہے ہم نے جیلیں بھی کاٹی ہیں اور لوگوں کی خدمت بھی کی ہے اگر یہی سیاست جاری رہی تو ہم ساسیت کرنے سے رہے، کرپشن ہمارے خون میں رچ بس چکی ہے ہمیں اسمبلیوں میں وہ خون بجھینا چاہیے جو کرپشن سے پاک ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -