کسی کی فتح کو قبول نہ کرنا بھی بزدلی ہے ،شیخ رشید

کسی کی فتح کو قبول نہ کرنا بھی بزدلی ہے ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( مانیٹر نگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم لودھراں میں ہارے ہیں اور ہارتاوہی ہے جو اپنی شکست تسلیم کرتا ہے ،میں تسلیم کرتا ہوں کہ ن لیگ جیتی ہے اور کسی کی فتح کو قبول نہ کرنابھی بزدلی ہے۔نجی چینل ’’جیو نیوز‘‘کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم لودھراں میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہیں اور وہی ہارتے ہیں جو اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہیں ،اس میں کوئی شک نہیں کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں نواز شریف کو اس میں فتح ہوئی ۔شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ میں خودتو وہاں کی صورتحال اتنی زیادہ جانتا نہیں ہوں تاہم میر ا خیال ہے پی ٹی آئی کو یہ سیٹ جیتنی چاہیے تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مقابلہ جنرل الیکشن میں ن لیگ سے ہوگا۔شیخ رشید کہتے ہیں کہ پر امید ہوں آئندہ الیکشن میں عوام ہی جیتیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -