تلاش الرٹ سسٹم ، تھانوں کی باؤنڈری میپنگ مکمل کر لی :رانا ثناء اللہ
لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے بچوں کی حفاظت کیلئے تشکیل کردہ تلاش الرٹ سسٹم ا نفا رمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک ہوگا جس کی ایپ ہمارے موبائلز میں ان بلٹ اور پی ٹی اے سے منظور شدہ ہوگی۔ اس ضمن میں پنجاب کے تما م تھانوں کی باؤنڈری میپنگ کر لی گئی ہے۔ جعلی الرٹس اور ایپ کے ممکنہ غیر ذمہ دارانہ استعمال کی روک تھام کیلئے موثر میکانزم بنایا جائیگا۔ ا بتد ائی الرٹ جاری ہونے کے بعد متعلقہ پولیس افسر کی جانب سے مقررہ وقت میں الرٹ کی تصدیق لازمی ہوگی۔ ایف آئی اے میں سا ئبر کرائم کی طرز پرتھانوں میں انٹرنیٹ کرائم یونٹس بنائے جائیں گے۔ گزشتہ روزسول سیکرٹریٹ میں بچوں کے تحفظ سے متعلق منعقدہ جلاس کی صدارت کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا حکومت پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی بصیرت کے مطابق بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ بچوں کی حفاظت کسی ایک فریق کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد پر اس ذمہ داری کا اطلاق ہوتا ہے۔