اکثرجماعتوں کی سراج الحق کی انتخابی شفافیت کیلئے تجاویز کی حمایت

اکثرجماعتوں کی سراج الحق کی انتخابی شفافیت کیلئے تجاویز کی حمایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ انتخابات کے عمل کو صاف شفاف بنانے کا معاملہ سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں پہنچ گیا تمام جماعتوں نے انتخابی شفافیت کی تجاویز کی حمایت کر دی یہ تجاویز امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی طرف سے پیش کی گئی محرک کو مارچ میں اس حوالے سے سینیٹ میں بحث کا مشورہ دے دیا گیا ہے سینیٹ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا تھا قائد ایوان راجہ ظفر الحق سمیت حکومت اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک تھے ذرائع کے مطابق سراج الحق نے سینیٹ انتخابات کے عمل کو صاف شفاف بنانے کے حوالے سے تجاویز دیں انہوں نے ان انتخابات میں بھاری رقوم کے استعمال کا معاملہ بھی اٹھایا حکومت اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف متذکرہ دینی جماعت کے سربراہ کی تجاویز کی حمایت کی ذرائع کے مطابق سراج الحق نے اسلام آباد کی سینیٹ کی نشستوں پر انتخاب کے طریقہ کار پر بھی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں باضابطہ طور پر اپنے تحفظات بیان کر دیے ہیں اور موجودہ طریقہ کار کو صوبوں کی حق تلفی قرار دیا ہے ان معاملات کے محرک کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ضروری آئین و قانون سازی کے لیے ان پر مارچ میں ایوان بالا میں بحث کروائیں تمام جماعتوں نے شفافیت کے بارے میں تجاویز کی حمایت کی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -