معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رسم قل اداکر دی گئی
لاہور(نامہ نگار )معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ میں ادا کی گئی ،قرآن خوانی کے بعد حیدر فاروق مودودی نے دعاکروائی ، انہوں نے گزشتہ روز بھی گلے میں سرخ رنگ کا مفلرلپیٹ رکھا تھا۔مرحومہ کی قل خوانی میں سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی ،بیرسٹر اعتر ا ز احسن، آئی اے رحمن ،رہنماء پی ٹی آئی اورسابق وزیرخانہ خورشید قصوری ،پاکستان بار کونسل کے ارکان اعظم نذیر تا ر ڑ ، بر ہان معظم ملک ،عابد ساقی ،لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر پیر مسعود چشتی ،سابق ایم پی اے محمد احمد چھچھر، سینئر صحا فی عارف نظامی ،امتیاز عالم ،انوارالحق پنو ں،افضال ریحان ،اداکارعثمان پیرزادہ ،بیگم عابدہ حسین اور وکلاء سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔