گیس کی تقسیم اہم آئینی معاملہ، فارمولہ مشترکہ مفادات کونسل میں طے ہونا چاہئے: چیف جسٹس

گیس کی تقسیم اہم آئینی معاملہ، فارمولہ مشترکہ مفادات کونسل میں طے ہونا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے صوبوں کے درمیان گیس کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سمیت تمام ایڈووکیٹ جنرلزکو معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ بلوچستان کی گیس سے پورا ملک مستفید ہوا، بلوچستان کے لوگوں کوگیس نہیں ملتی تھی‘کوئٹہ میں لوگ لکڑی اورکوئلے سے چولہے جلاتے تھے‘گیس کی تقسیم کافارمولہ مشترکہ مفادات کونسل میں طے ہوناچاہئے،یہ بڑااہم آئینی معاملہ ہے۔اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف سمیت تمام ایڈووکیٹ جنرلز کومعاونت کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔واضح رہے کہ پشاوراورسندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف کمپنیوں نے اپیل دائرکررکھی ہے،ہائی کورٹس نے فیصلوں میں گیس پیداکرنی والے صوبے کوترجیح دینے کاحکم دیاتھا۔

مزید :

صفحہ آخر -