کویت میں استاد کے تھپڑ نے 9سالہ طالب علم کی جان لے لی

کویت میں استاد کے تھپڑ نے 9سالہ طالب علم کی جان لے لی
کویت میں استاد کے تھپڑ نے 9سالہ طالب علم کی جان لے لی

  

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کے سکول میں استاد کے تھپڑ سے 9 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔عرب میڈیا کے مطابق کویت کے ایلمنٹری اسکول میں زیر تعلیم 9 سالہ عیسیٰ تھمر البلوشی نامی طالب علم کو مصر سے تعلق رکھنے والے استاد نے تھپڑ رسید کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ بچہ دل کا مریض تھا اور کچھ دن پہلے ہی ہارٹ سرجری کراکے اسکول پھر سے جوائن کیا تھا۔کویتی وزیر تعلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے استاد کو تحقیقات تک نوکری سے معطل کردیا ہے جب کہ حکام نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے استاد اور اسکول انتظامیہ سمیت دیگر افراد کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔ دوسری جانب سکول کے قائم مقام پرنسپل کا کہنا ہے کہ استاد نے بچے کو تھپڑ نہیں مارا بلکہ کندھوں سے پکڑ کے پیچھے دھکیلا اور صرف سینے پر ہاتھ رکھا۔

مزید :

صفحہ آخر -