کسی کو خدا کا خوف نہیں قانون کو معطل کر دینا سندھ ہائیکورٹ کا کمال ہے: چیف جسٹس

کسی کو خدا کا خوف نہیں قانون کو معطل کر دینا سندھ ہائیکورٹ کا کمال ہے: چیف جسٹس

  

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عد ا لت عالیہ کے حکم امتناع دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ سندھ ہائی کورٹ میں آنکھیں بند کرکے حکم امتناع بانٹے جارہے ہیں کسی کو خدا کاخوف نہیں ،جس نے کام نہیں کرنا تووظیفہ اورپنشن لے اورگھرچلا جائے ، بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا بڑے بڑے وکیل جاکرچیمبرمیں جاکرحکم امتناع لے آتے ہیں، سندھ ہائی کورٹ آنکھیں بند کرکے حکم امتناع بانٹ رہی ہے، کسی کوخداکاخوف نہیں قانون کومعطل کردینا سندھ ہائیکورٹ کا کمال ہے ، چیف جسٹس نے سندھ ہائیکورٹ کو 15 روز میں حکم امتناع کی در خو ا ستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا سندھ ہائی کورٹ فیصلہ نہیں کرے گی توحکم امتناع ختم کردیں گے، ہائی کورٹ میں کام نہیں کرنا تووظیفہ اورپنشن لے اورگھرجائے، چیف جسٹس نے دوران سماعت اپنے ریمارکس میں مزید کہاکہ صحت اورادویات کے معاملات جنگی بنیا دوں پرچلنے چاہیے ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں تبدیلی آ چکی ہے تاہم وہ کیا کریں عدالت حکم امتناع دے رہی ہے، بعد ازاں سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں ادویات سے متعلق ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تمام فریقین کونوٹس جاری کردیئے ہیں اور کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -