فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ قبائل کی مکمل نمائندگی پیپلزپارٹی کا مشن: آصف زرداری

فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ قبائل کی مکمل نمائندگی پیپلزپارٹی کا مشن: آصف ...

  

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فاٹا خیبرپختونخوا کاحصہ اورصوبہ میں قبائل کی مکمل نمائندگی ہوگی ۔ریاست کے ثمرات فاٹا کے عوام کو بھی ملنا چاہیں پیپلزپارٹی قبائل کو ان کو یہ حق ضرور دلائے گی۔ جنوبی وزیرستان ایجنسی کا ہیڈکوارٹروانا دنیا کا سب سے خوبصورت علاقہ ہے ایک سازش کے تحت وہاں آگ بھڑکائی گئی اور وہاں کا امن تباہ کیا گیا ۔وزیر ستان کے ملکان سرحدوں کے نگہبان تھے ۔ وہ گزشتہ روز وزیرستان کے ملکان و عمائدین کے وفد جنہوں نے ملاقات کر کے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی اور آخوند زادہ چٹان بھی موجود تھے ۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنیوالوں میں ملک غلام خان وزیر،ملک مہمند اشیر ، زائت اللہ خان ،اصل میر ،ملک ایاز خان خان،اشرف خان ، سمیع مہمند وزیر ،میر بات خان ،نور خان،اشرف خان،فضل خان،مسعود خان، سخی سرور خان،سرحد اللہ خان ،قیوم خان،گلزار خان، ولی خان اور سعید نور شامل تھے ، جنکا خیرمقدم کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا فاٹا کو کے پی کا حصہ بنانا پیپلزپارٹی کا مشن ہے ۔ فاٹا والوں نے دہشت گردوں کے بہت زخم کھائے اور مزاحمت کی ہے ۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے فاٹا میں ترقی ہو ،روزگار کے مواقع میسر ہوں،جدید ہسپتال ہوں، انشااللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فاٹا کے کا حصہ ہوگا صوبہ میں فاٹا کی مکمل نمائندگی ہوگی ۔ پیپلز پارٹی کا یہ اصولی موقف ہے کہ ریاست کے ثمرات فاٹا کے عوام کو بھی ملیں یہ ان کا حق ہے پیپلزپارٹی ان کو یہ حق ضرور دلائے گی۔

زرداری

مزید :

صفحہ آخر -