لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 11 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 11 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں جبکہ 2 افراد کی میتیوں کو دستاویزات مکمل ہونے کے بعد آئندہ چند روز میں پاکستان لایا جائے گا۔جاں بحق افراد کی میتیں جدہ سے ایس وی 722 کے ذریعے اسلام آباد لائی گئیں۔اسلام آباد لائی جانے والی میتوں میں اکرام الحق، تنزیل الرحمان، عظمت بی بی، ولید اکرام، فرحان علی، محمد قاسم بیگ، محمد عزیز، کاشف جمیل، مرزا غلام فرید اور مظہرحسین شامل ہیں۔یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 8 کا تعلق گجرات، 4 کا منڈی بہاؤ الدین، ایک کا راولپنڈی اور ایک کا سرگودھا سے ہے۔

لیبیا کشتی حادثہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -