نواز شریف ، مریم اور صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

نواز شریف ، مریم اور صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب )نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ، خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تینوں افراد نیب کے ملزمان ہیں اور ان کے خلاف احتساب عدالت میں مقدمات زیر سماعت ہیں، ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے اس لیے ان ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کی طرف سے لکھے گئے خط کے ساتھ تینوں افراد کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیل لگائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کے سربراہی میں قائم کمیٹی نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کے خط کا جائزہ لے گی اور نام ای سی ایل میں ڈالنے ہیں یا نہیں ڈالنے اس متعلق سفارشات تیار کرے گی اور وزارت داخلہ کو بھیجے گی اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے حتمی منظوری وزیر داخلہ دیں گے۔ واضح رہے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست دے رکھی اور یہ استثنیٰ 22فروری سے مانگا گیا ہے احتساب عدالت نے حاضری سے استثنیٰ سے متعلق نیب سے جواب طلب کررکھا ہے کہ انھیں کوئی اعتراض تو نہیں۔
درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مزید 2 ضمنی ریفرنسز دائر کردیے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز سے متعلق ضمنی ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ نیب نے دونوں ضمنی ریفرنسز میں 8،8 نئے گواہ شامل کیے ہیں دونوں ریفرنسز میں نواز شریف سمیت ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی ملزم نامزد ہیں۔حسن اور حسین نواز کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ 22 جنوری کو نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت ان کے خاندان کے 5 افراد کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز کے سلسلے میں ایک ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔ایون فیلڈ پراپرٹیز سے متعلق ضمنی ریفرنس میں استغاثہ کے 7 نئے گواہ شامل کیے گئے جن میں سے 2 گواہوں کا تعلق برطانیہ سے ہے۔سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق تھے۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا۔دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
ضمنی ریفرنس

Ba