اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی شفارش
تل ابیب)مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر کرپشن کے 2 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے 2 مقدمات میں پولیس نے تحقیقات مکمل کرلی اور اس حوالے سے رپورٹ اٹارنی جنرل کو ارسال کردی جس میں ان پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف رشوت لینے سمیت فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے جیسے جرائم کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جو فرد جرم کے لئے کافی ہیں۔پولیس رپورٹ پر اٹارنی جنرل کو کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا اختیار حاصل ہے جب کہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کے خلاف سفارشات کا جائزہ لینا شروع کردیا۔وزیراعظم نیتن یاہو کو دو مختلف مقدمات کا سامنا ہے جس میں پہلے مقدمے میں سیاسی فوائد دے کر امیر تاجروں سے قیمتی تحائف لینے اور دوسرے مقدمے میں ایک اخبار کے ساتھ ان کی نمایاں اور مثبت کوریج کے لئے معاہدہ کرنا شامل ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار میں رہنے کی کوشش کریں گے اور پولیس کی جانب سے فرد جرم کی سفارش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ادھر اپوزیشن نے وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم