پاک فوج کی جوانوں کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت

پاک فوج کی جوانوں کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( آن لائن ) کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کو بھارتی اشتعال انگیزیوں کا موثر جو اب دینے کی ہدایت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پروادی نیلم میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے جوانوں کے جذبے اورتیاریوں کو سراہا۔ اس دوران گفتگو میں انہوں نے جوانوں سے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنارہاہے،جوان بھارتی اشتعال انگیزیوں کاموثرجواب دیں۔
ہدایت