پا کستان، تر کی ما بین منفرد، مثالی تعلقات پا ئے جا تے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

پا کستان، تر کی ما بین منفرد، مثالی تعلقات پا ئے جا تے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

  

اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ پا کستان اور ترکی کے ما بین منفرد اور مثالی تعلقات پا ئے جا تے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ دونو ں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے لیے دوستی کے غیر معمو لی جذبات ر کھتے ہیں اور ہمیں تر کی کے ساتھ دوستی پر فخر ہے ۔انہو ں نے ان خیا لات کا اظہار پا کستان میں تر کی کے سفیر احسان مصطفی یر دا کو ل سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جنہو ں نے بدھ کے روز پا رلیمنٹ ہا وس میں سپیکر سے ملا قات کی ۔سپیکر نے کہا کہ پا کستان اور تر کی کے ما بین قر یبی برادرانہ تعلقات پا ئے جا تے ہیں اور اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطے ان دو ستانہ تعلقات کا وا ضح ثبو ت ہیں ۔انہو ں نے دو طرفہ تعلقات کو مز ید مستحکم بنا نے کے لیے دونو ں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے ما بین رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہو ں نے کہا کہ اراکین پا رلیمنٹ خطے کی تر قی میں ایک مثالی کر دار ادا کر سکتے ہیں کیو نکہ پا رلیما نی سفارتکاری کے ذریعے حقیقی پا لیسی سا زوں کو ایک دوسر ے کا نقطہ نظر سمجھنے میں مدد ملے گی۔مسلم امہ کو در پیش مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہا ر کر تے ہو ئے سر دار ایا ز صادق نے کہا کہ مسلم مما لک اراکین پا ر لیمنٹ پر یہ ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ وہ آپس میں قریبی تعاون اور باہمی مشاورت کے ذریعے ان مسائل کا حل تلا ش کر یں ۔ترکی کے سفیر احسان مصطفی یر داکو ل نے کہا کہ پا کستان اور ترکی سیا سی محاز پر یکساں نظر یا ت کے حا مل ہیں اور دونو ں ممالک کے مابین تما م شعبو ں میں تعاون میں اضا فہ ہو نا چا ہیے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستا ن اور تر کی کے عوام مشترکہ اقدار اور ثقافت کے امین ہیں جنہیں باہمی تعلقات کو مستحکم بنا نے اور دونو ں اقوام کے بہترین مفاد کے لیے برو ئے کا ر لا یا جا سکتا ہے ۔انہو ں نے سپیکر کو یقین دلا یا کہ ان کا ملک پا کستان میں معاشی ترقی میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون جا ری رکھے گا

مزید :

کراچی صفحہ اول -