2018 کے الیکشن میں ہم پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے،عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ لودھراں میں علی ترین کو ٹکٹ دینا ہماری مجبوری تھی کیونکہ علی ترین کے علاوہ اور کوئی شخص اس قابل نہیں تھا لیکن ہم آئندہ 2018 کے الیکشن میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لودھراں الیکشن کے لیے صرف6ہفتے میں کی جانے والی کمپین پر پہلی بار 92ہزار کے قریب ووٹ ملے، لودھراں میں ہمارا امیدوار نیا تھا، آئندہ الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور2018کے انتخابات میں پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔