بٹ خیلہ ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ، سرکاری پرائیویٹ بنگلے میں تبدیل

بٹ خیلہ ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ، سرکاری پرائیویٹ بنگلے میں تبدیل

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے سرکاری بنگلے پرائیوٹ کلینک میں تبدیل صوبائی حکومت فوری طورپرہسپتال کے سرکاری بنگلوں میں پرائیوٹ پریکٹس پرپابندی عائد کی جائے عوامی حلقوں کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت نے عوام سے تبدیلی کے نام پرووٹ لیاتھا ضلع مالاکنڈکے عوام نے بھی تبدیلی کے لئے پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کوبھاری اکثریت سے کامیاب کیاہے مگربٹ خیلہ ہسپتال میں کئی سالوں سے تعینات لیڈی اورمردڈاکٹروں نے ہسپتال کے سرکاری بنگے پرائیوٹ کلینکوں میں تبدیل کردئے ہیں صبح اورشام سرکاری بنگلوں میں فیس وصول کرکے پرائیوٹ مریضوں کامعائنہ کیاجاتاہیں ۔علاقے کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت ڈپٹی کمشنر مالاکنڈاورچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکے مطالبہ کیاہے کہ وہ عوام کے بہترمفادات میں سرکاری بنگلوں میں پرائیوٹ پریکٹس پرپابندی عائدکی جائے اورخلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے کیونکہ سرکاری بنگلوں میں لوگوں سے فیس وصول کرنایہاں کے عوام کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -