ڈاکٹرز اور نرسز کے ناروا روئیے کیخلاف عمائدین کا احتجاجی مظاہرہ

ڈاکٹرز اور نرسز کے ناروا روئیے کیخلاف عمائدین کا احتجاجی مظاہرہ

  

کوہاٹ(بیورورپورٹ) کوہاٹ میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے زیرِ اہتمام لیاقت میموریل ہسپتال کے ڈاکٹران اور نرسز کے نامناسب رویئے اور ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریس کلب کوہاٹ کے سامنے سیاسی، سماجی اور عمائدین مختلف علاقہ جات کوہاٹ کا پُرامن احتجاجی مظاہرہ۔آواز ڈسٹرکٹ فورم کے ممبر ملک ناظم بلال حسین اور حضرت بیگم نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت میموریل ہسپتال کے ڈاکٹران اور نرسز کا رویہ انتہائی غیر مناسب ہے ۔نرسز قصائی بن چکی ہیں جبکہ سہولیات کا فقدان ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں جو کہ صوبائی حکومت کی صحت انصاف ایمرجنسی نعرے کے لئے بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔آواز ڈسٹرکٹ فورم نے حکومت سے مُطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شنوائی کی جائے ورنہ احتجاج کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے ۔ انھوں نے کہا کے جب خدا ترس اسسٹنٹ کمشنر عباس آفریدی ہسپتال پر چھاپہ مارتے ہیں تو ڈاکٹران احتجاج پر اُتر آتے ہیں۔عوام ضلع انتطامیہ کے ساتھ ہے وہ اسی طرح کاروائی جاری رکھیں اور اس قسم کے نام نہاد احتجاج سے نہ گھبرائیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -