مردان ، اسماء قتل کیس ، ڈسٹرکٹ ناظم الزامات سے گیرز کریں : پی ٹی آئی

مردان ، اسماء قتل کیس ، ڈسٹرکٹ ناظم الزامات سے گیرز کریں : پی ٹی آئی

  

مردان (بیورورپورٹ)ضلع کو نسل میں پی ٹی آئی کے اراکین نے ڈسٹرکٹ ناظم پرآسماء قتل کیس میں حکومت پر بے جاالزامات لگانے اور اس کیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے الزامات عائد کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں تنبہہ کی ہے کہ وہ 48گھنٹوں میں سر عام معافی مانگیں اوروزیر اعلیٰ اور صو بائی حکومت کے خلا ف منفی پر وپیگنڈے سے گریز کر یں بصو رت دیگر ان کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کیا جا ئیگا ان خیالات کا ظہار گذشتہ روز ایک پرہجوم پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر ملک شوکت،ڈسٹرکٹ ممبران انجینئر عادل نواز، ملک شوکت ،گوہر لالا،شاہد باچہ اورعمر فاروق کاکا خیل نے کہ ہم نے کبھی بھی ضلع کونسل میں اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کیا تاکہ مردان کی ترقی اور خوشحالی میں کوئی روکاوٹ نہ ہوجبکہ ا س کے برعکس حمایت اللہ مایار نے ہمیشہ صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی کاموں کی مخالفت کی ۔ اسماء قتل کیس میں ڈی این اے رپورٹ انے سے قبل ناظم اعلیٰ نے خود ساختہ بیان دے کر مردان کے عوام کی عزت کو اچھالا ۔ انہوں نے 48گھنٹے کا الٹم میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ناظم اعلیٰ حما یت اللہ مایار نے معافی نہ مانگی تو جمعہ کے روز پوری قوت کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کریں گے

مزید :

کراچی صفحہ اول -