پارا چنار ،شدید برفباری سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا

پارا چنار ،شدید برفباری سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار شہر اور ایجنسی کے دیگر علاقوں میں برفباری کے باعث جنت نظیر خطے کی حسن میں مزید نکھار آگیا ہے اور لوگ سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں جبکہ محکمہ صحت نے شدید سردی اور برف باری کے باوجود پولیو ویکسینیشن کا کام مکمل کر لیاپاراچنار شہر اور کرم ایجنسی کے دیگر علاقوں میں گذشتہ تین روز کے دوران وقفے وقفے سے برفباری ہوئی جس سے کرم ایجنسی کے دلکش نظاروں میں مزید نکھار آگیا ہے نوجوان سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں اور پکنک سپاٹ پر چٹ پٹے کھانے تیار کرتے ہیں برفباری کی وجہ سے علاقے میں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے اور وسطی کرم میں آمد و رفت کے راستے بھی بند ہو گئے ہیں۔ پولیو افیسر امداد حسین کا کہنا ہے کہ سردی اور برف باری کے باوجود محکمہ صحت کے ٹیموں نے تین روزہ پولیو ویکسین کا کام مکمل کر لیا ہے اور ٹیموں نے پہاڑی علاقوں میں بھی گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلارہے ہیں

مزید :

کراچی صفحہ اول -