کوہاٹ اور لاچی کے اسسٹنٹ کمشنرز کے مختلف ریسٹورنٹس اور مرکز صحت پر اچانک چھاپے

کوہاٹ اور لاچی کے اسسٹنٹ کمشنرز کے مختلف ریسٹورنٹس اور مرکز صحت پر اچانک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ محترمہ گل بانو نے کے ڈی اے کوہاٹ میں مختلف ریسٹورنٹس پر اچانک چھاپے مارے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی کی صورتحال برقرار نہ رکھنے پر ان کے مالکان کے خلاف ایکشن لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کوہاٹ کے پوش ایریا کے ڈی اے میں شیلٹن ہوٹل اور فوڈ فیکٹری پرچھاپے مارے اور ان کے کیچن چیک کئے تاہم صفائی کی صورتحال بہتر نہ رکھنے پر مالکان کو ان کی عدالت میں پیش ہونے کے نوٹس دیئے۔اس موقع پر گل بانو نے جنگل خیل چارباغ میں عارضی تجاوزات کے خلاف بھی ایکشن لیااور 12افراد کے خلاف انکروچمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ان پربھاری جرمانے عائد کئے۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر لاچی سمیع الرحمن نے بھی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر یونین کونسل علی کچ میں بنیادی مرکز صحت پر اچانک چھاپہ مارا وہ مرکز صحت کے مختلف حصوں میں گئے۔انہوں مرکز کے میڈیسن سٹور کو بھی چیک کیااورمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کوہسپتال کی صفائی کی صورتحال حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی رہائش گاہوں کا بھی دورہ کیااورہسپتال کی عمارت اوررہائشگاہوں کی ضروری مرمت اور تزئین و آرائش کے لئے متعلقہ حکام کو سفارشات بھجوانے کا یقین دلایا۔ اسسٹنٹ کمشنر لاچی نے ڈاکٹروں اور دیگر عملے پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں کیونکہ یہ ان کا فریضہ بھی ہے اور اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے

Back to Con