کمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان کا فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا

کمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان کا فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا

  

پشاور (پ۔ر)کمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان اپنے مطالبات کے لیے فاٹا سکیرٹریٹ کے سامنے دھرنادیا اس موقع پرکمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان کے رہنماعبدالغفور خان وزیر،راحب اللہ وزیر ،عبدالمطلب وزیر،آفراسیاب وزیر اورشاہ وزیر نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے اساتذہ کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ 2003سے بطور PST ٹیچر زڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔لیکن محکمہ تعلیم میں خالی PSTآسامیاں ہونے کے باوجود ریگولرائزیشن پالیسی کے مطابق تا حال مستقلی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ 19 ماہ کی واجب االاو تنحواہیں نئے اپ گریڈڈپے سکیل کے مطابق ادا کی جائے۔اور تا خیر کے ذمہ دار ایجنسی ایجو کیشن آفس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ گورنر کے پی کے ،ایڈشنل ؛چیف سیکرٹری فاٹااور ڈایریکٹر فاٹا ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق جو انہوں نے کیا تھ ا ،پندرہ فروری تک پوری کریں اور پی سی ون کو جاری کیا جائے تاکہ مایوسی کے شکار شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ کے مطالبات منظور ہو سکے ورنہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ اپنے مطالبات کے لئے احتجاج جاری رکے گی اور شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -