ٹانک پریس کلب کے صدر آور دین محسود کی کمشنر ڈیرہ سے ملاقات

ٹانک پریس کلب کے صدر آور دین محسود کی کمشنر ڈیرہ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی) ٹانک پریس کلب کے صدر آور دین محسود کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کمشنر ڈیرہ کے ساتھ ملاقات ٹانک اور جنوبی وزیرستان ایجنسی کے لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا پریس کلب ٹانک کے صدر آور دین محسود نے بدھ کے روز کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن غفور بیگ کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کمشنر کو صحافیوں جبکہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان ایجنسی کے لوگوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا کمشنر ڈیرہ غفور بیگ نے مسائل کو غورسے سنا اور ان مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں میڈیا کا کردار بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اسی لئے میڈیا کو معاشرے کے چوتھے ستون کا درجہ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں معاشرے میں پائی جانیوالی خامیوں کو اجاگر کرنے کے لئے صحافی اس کی نشاندہی کریں انتظامیہ کی جانب سے فوری عمل کیا جائیگا اس موقع پر پریس کلب ٹانک کے صدر آوردین محسودنے کمشنر ڈیرہ کو پریس کلب ٹانک کے صحافیوں کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔