سینئر صحافی ہدایت اللہ خان کو ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری

سینئر صحافی ہدایت اللہ خان کو ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری

  

بنوں(بیورو رپورٹ )سچ کی جیت جبکہ جھوٹ ہار گئی ۔جوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر2بنوں نے جرنلسٹ ہدایت اللہ خان کو ریگولرضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ غیر رجسٹرڈ بنوں پریس کلب کا خود ساختہ صدر بلیک میلر صحافی احسان اللہ خٹک کو ناکامی کا سامنا پڑا۔ اب دما دامست قلندر ہوگا ۔پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ میں دو نمبرصحافیوں کے خلاف رٹ دائر کرنے کا اعلان ۔ضلعی انتظامیہ بنوں پریس کلب کو فوری طور پر سیل کر ے اور پولیس کی سیکورٹی فوراً ہٹائی جائے اورفنڈز کی اڈت اور تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔تو دودوھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل یونین اف جرنلسٹس رجسٹرڈبنوں کے صدرمحمد عثمان علی خان نے ہدایت اللہ خان کی رہائی کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ عدالت کو غلط معلومات فراہم کر کے دونمبر صحافی نے اپنی اصلیت ظاہر کر دی ،روک سکتے ہو تو روک لو،اب غیر رجسٹرڈ بنوں پریس کلب کا مکمل احتساب ہوگا ۔دونمبرصحافیوں پر بنوں کی سرزمین انشاء اللہ تنگ کی جائے گی ۔ڈیفالٹر صحافی /ان پڑھ صحافی کار چور صحافی اور لوگوں کے حقوق ہڑپ کرنے والے ان پڑھ صحافیوں کا احتساب ہوگا ۔بنوں کے لاکھوں عوام پولیس کے اعلیٰ حکام ضلعی انتظامیہ بنوں کے افسران اور تمام ضلعی افسران دونمبر صحافیوں سے گریز کریں ۔ٹی ایم اے بنوں کے ڈیفالٹر صحافیوں کا احتساب ہوگا ۔قومی اخبارات کے اشتہارات کے مد میں لاکھوں روپے ڈیفالٹر صحافیوں کے خلاف ڈی ائی جی بنوں دار علی خٹک سے ملاقات کر کے اُ سکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔صدر محمد عثمان علی خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بنوں ،سینئر سول جج بنوں ،پشاور ہائی کورٹ پشاور کے چیف جسٹس اس کا از خو د نوٹس لیں ۔خیبر پختونخوا کے پریس کلبوں کے صدور ،انسانی حقوق کے علمبردا ر /اسلام آباد انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر ،کراچی انٹر نیشنل پریس کلب کے صدر ،کوئٹہ انٹر نیشنل پریس کلب کے صدر ،قومی اخبارات کے چیف ایڈیٹر حضرات ،ایڈیٹر حضرات ،انچارج نمائندگا ن حضرات ان کا فوری نوٹس لیں اور ڈیفالٹر صحافیوں ،بلیک میلر صحافیوں کو فوری طور پر چینل ،قومی اخبارات سے فارغ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -