ضلع بونیر کی 10 ویلج کونسلز میں انتخابات 20 فروری کو ہونگے

ضلع بونیر کی 10 ویلج کونسلز میں انتخابات 20 فروری کو ہونگے

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے تحت ضلع بونیر کی دس ویلج کونسلز میں سات جنرل کونسلرز ، ایک کسان اور دو یوتھ کونسلرز کے انتخاب کیلئے 20فر وی 2018کو ری پولنگ ہوگی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بونیر ،اسسٹنٹ کمشنر ز ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور امیدوارن نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ ضمنی الیکشن میں جن امید وارن کو دس فیصد سے کم خواتین نے ووٹ پول کئے تھے ان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان منسوخ کر چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب یہ قانون بن چکا ہے کہ ہر نشست پر 10فیصد خواتین ووٹوں کی پولنگ لازمی ہے۔ انھوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرے اور انھیں اس نئے قانون کے بارے میں آگاہ کر ے۔

Back to Conv

مزید :

پشاورصفحہ آخر -