قبائلی عوام نے ہر مشکل دور میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیا ،حاجی جمال اکبر

قبائلی عوام نے ہر مشکل دور میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے محب وطن شہری ہونے کا ...

  

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) پی ٹی آئی کے رہنماء حاجی جمال اکبر نے شنڈئی موڑ میں ایک شمولیتی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا اُنہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک سے کرپشن ،اقرباپروری اور ہر قسم کی بد عنوانی کا خاتمہ کرکے دم لینگے ملک کے وسائل پر 25 فیصد ٹولہ قابض ہیں جو اپنے ذاتی مفادات اور بینک بیلنس بڑھانے کیلئے عوام کیساتھ گزشتہ ستر سالوں سے جھوٹے وعدے کر رہے ہیں جبکہ 75 فیصد غریب عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزار کر بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے ان نام نہاد حکمرانوں پر عمران خان کی لاٹھی سوار ہیں ان ظالم حکمرانوں نے اربوں روپے چوری کرکے بیرونی ممالک کے بینکوں میں جمع کرکے عیاشیوں میں مصروف ہیں اُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش لوگ اپنے آپکو عمران خان کا سپاہی تصور کرتے ہیں لیکن اگر ان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تو پھر وہ آذاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کیلئے بے تاب ہو رہے ہیں عمران خان غریب اور لاچار افراد کو معاشرے کی پستیوں سے نکالنے کیلئے پُرعزم ہیں پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا ہم اُس فیصلے کو من وعن تسلیم کرکے پی ٹی آئی سے مخلص ہونے کا ثبوت دینگے اس موقع پرذاکر اللہ ،نورحسن ،شیر واحد،احمد شاہ سمیت درجنوں افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا آئی ایس ایف کے جوانوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بازی بھی کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -