ڈپٹی کمشنر شانگلہ کا ڈسٹرکٹ جیل ڈگر کا دورہ
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پورن زمین خان نے ڈسٹرکٹ جیل ڈگر کا دورہ کیا جہاں ضلع شانگلہ کے قیدیوں کو بھی رکھا جاتا ہے۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے قیدیوں کو فراہم کی جانی والی سہولیات بشمول خوراک، صفائی اور سکیورٹی کا معائنہ کیا جبکہ قیدیوں کے مسائل بھی سنے چنانچہ انھوں نے جیل حکام کو فوری طور پر قیدیوں کو درپیش مشکلات ختم کرنے کے احکامات دےئے۔ دریں اثنا ء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشام واجد علی نے بشام بازار کی تاجر تنظیموں کے ساتھ ایک اجلاس کیا۔ اجلاس میں بشام بازار کی خوبصورتی کے منصوبوں پر غور و خوض کیا گیا اور ان پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اسی طرح مہنگائی ،ملاوٹ، صفائی اور دیگر امور پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے بہترین مفاد میں ان مسائل کو مل جل کر حل کیا جائے گا تاکہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو صحت مند ماحول میں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم ہوسکیں۔