صوبائی حکومت تعلیم کیساتھ کھیلوں پر بھی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے : محمد عاصم خان

صوبائی حکومت تعلیم کیساتھ کھیلوں پر بھی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے : محمد عاصم ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے تیسری خیبر پختونخوانڈر23گیمزکی تیاریوں کے سلسلے میں تقریب رونمائی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس پر بھی خصوصی توجہ دے ر ہی ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی حکومت بھی صوبائی حکومت کی تقلید کرتے ہوئے تعلیم اور کھیل پر بھر پور تو جہ دے رہے ہیں پشاورکی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونین کونسل کی سطح پر کروڑوں روپے کے سپورٹس سامان تقسیم کئے گئے اس کے علاوہ ضلعی حکومت نے پورے پشاور میں سپورٹس مقابلے منعقد کئے انہوں نے کہاکہ مستقبل میں حکومتی سرپرستی کی بدولت پشاور نامور کھلاڑی پید اکریں گی اس موقع پر شاندار پرفارمنس کے مظاہرہ کرنے والے مرد وخواتین کھلاڑیوں کوتعلیمی سکالر شپ دیدی گئی جن میں دوکروڑ روپے تقسیم کئے گئے ،نامور فنکاروں نے بھی خوبصورت آوازوں سے محفل کو لوٹ لیا،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل محمود خان تھے انکے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس طارق خان،ضلع ناظم محمد عاصم خان ،ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب ،ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنید خان ،ڈائریکٹر یوتھ اسفندیار خٹک ،ڈائیریکٹر سپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میناگل آفریدی،ڈی ایس او پشاور جمشیدبلوچ سمیت کثیر تعدادمیں مرد وخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کے زیر اہتمام نشتر ہال میں منعقد ہ ایک پروقار تقریب میں 2016اور2017کومنعقد ہ انڈر23گیمزمیں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں لائبہ اعجاز،فہد خواجہ،معاذ اختر ،حمزہ گل،ثناء بہادر،نمرہ عقیل اورنورہنہ شمس سمیت دیگر کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالر شپ کے سلسلے میں کیش رقم دیدی گئی،جبکہ گیمزکے لوگو کی رونمائی بھی کی گئی ،لوگوکی رونمائی ٹیبل ٹینس کی باصلاحیت کی سپیشل کھلاڑی شہناز اور زینب کے ہاتھوں کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -