جمعیت علمائے اسلام مہمند ایجنسی کے مجلس عمومی کا اجلاس

جمعیت علمائے اسلام مہمند ایجنسی کے مجلس عمومی کا اجلاس

  

امہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، جمعیت علمائے اسلام مہمند ایجنسی کے مجلس عمومی کا اجلاس۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد مہمند ایجنسی میں ماہ اپریل میں ایک بڑے جلسے کے انعقاد کا فیصلہ۔ جلسے کے انعقاد کیلئے مرکزی انتظامی کمیٹی تشکیل۔ مولانا محمد عارف حقانی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی جامعتہ العلوم الاسلامیہ غلنئی میں جمعیت علمائے اسلام مہمند ایجنسی کے مجلس عمومی کا ایک اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا محمد عارف حقانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایجنسی کے تمام تحصیلوں کے ذمہ داران کے علاوہ مجلس عمومی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے مہمند ایجنسی میں ماہ اپریل میں ایک بڑے جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس کیلئے ایک مرکزی انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ، جس میں جے یو آئی مہمند ایجنسی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفار صافی، مولانا سمیع اللہ ، مولانا گلاب نور، قاری محمد ثابت، مولانا لیاقت علی، قاری سید عالم، حافظ تاج ولی ممبران ہونگے۔ یہ کمیٹی جلسے کے کامیابی کیلئے انتظامی اُمور طے کریگا۔ جلسے کے ختمی تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائیگا۔جلسے کے انعقاد کیلئے ایجنسی کے تمام تحصیلوں کے ذمہ داران کو اپنی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -