مردان ،نالی سے ملنے والی بچی کی موت زہر دینے سے ہوئی

مردان ،نالی سے ملنے والی بچی کی موت زہر دینے سے ہوئی

  

مردان (بیورورپورٹ) تحصیل تخت بھائی میں نالی سے ملنے والی 3 سال کی بچی امامہ کی موت زہر سے واقعہ ہو ئی ،ہسپتال ذرائع کے مطا بق بچی کی پوسٹ مارٹم کے دوران معدے سے لئے گئے نمو نوں میں اس با ت کے شواہد ملے ہیں کہ بچی کو موت سے پہلے زہر دیا گیا تھا۔ذرائع نے تصدیق کرلی ہے کہ بچی کی معدے میں Arcenic poisonکے شواہد ملے ہیں یاد رہے کہ گزشتہ روزتحصیل تخت بھا ئی میں عبدالرازق نامی شخص کی تین سال کی بیٹی امامہ گھر سے لاپتہ ہو گئی اور دو دن بعد ان کی لاش نا لی سے برآمد ہو ئی ،بچی کو بعدازاں پو سٹمارٹم کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچا یا گیاجبکہ پو لیس نے بچی کی موت نالی میں گر نے کے سبب قرار دیا تھا ،تاہم ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی موت نا لی میں گر نے سے نہیں بلکہ زہر خوانی سے ہو ئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -