او جی ڈی سی ایل کے زیرانتظام فتح جنگ ضلع اٹک میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

او جی ڈی سی ایل کے زیرانتظام فتح جنگ ضلع اٹک میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

  

اسلام آباد(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیر انتظام آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے فری آئی کیمپ منعقد کرنے کے سلسلے میں بمقام فتح جنگ فری آئی کیمپ منعقد ہوا۔ او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی /سی ای او زاہد میر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ تقریب میں سر دارسلیم حیدر خان ، لفٹینٹ جنرل (ر) حامد جاوید، او جی ڈی سی ایل کے افسران اور الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے طبی ماہرین شریک تھے جن میں عبدالرؤف کھجک ، کرنل طارق حنیف ، میاں محفوظ الہی ، ڈاکٹر طیب افضال اور دیگر اہلکار شامل تھے۔ ان کے علاوہ سر دار افتخار خان ، عابد راؤ اور علی خان نے تقریب میں میں شرکت تھے۔الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے اشتراک سے یہ کیمپ او جی ڈی سی ایل کے سی ایس آر پروگرام کا حصہ ہیں۔مزکورہ کیمپ 27مختلف مقامات پر منقد کئے جارہے ہیں جن میں اوپی ڈی، عینک ادویات اور لیزر سرجریز بشمول موتیا کی خدمات ماہر ڈاکٹروں کے زیر نگرانی مفت فراہم کی جائیں گی۔ فری آئی کیمپ کے علاقوں میں خدمات کے تمام اخراجات او جی ڈی سی ایل اپنے سی ایس آر پروگرام کے تحت برداشت کرے گا۔فری آئی کیمپ کے دورے کے دوران او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی /سی ای او زاہد میر نے آپریشنل ایریا ز میں عام لوگوں کی صحت کے لئے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -