ملکی ترقی میں زراعت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،نسیم آفریدی

ملکی ترقی میں زراعت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،نسیم آفریدی

  

کوہاٹ(بیورورپورٹ) محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ناظم نسیم آفریدی نے زراعت دفتر کی نرسری میں مالٹے کا پودا لگا کر شجرکاری مُہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائیریکٹر ظاہر اللہ خٹک ، ماڈل فارمزسروسزسنٹر کے صدر افتخار حسین ، اشتیاق احمد، جواد احمد، کامران خان، شاہ حسین، رضوان اللہ،ایڈون احتشام، فیاض علی کے علاوہ مختلف تنظیموں کے عہدیداران اورسینکڑوں زمینداروں نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی ڈائریکٹر ظاہراللہ خٹک ے ضلعی ناظم نسیم آفریدی کو فروٹ نرسری کا دورہ کروایا۔اس کے بعد گوداموں کا دورہ بھی کروایا ۔ اس کے بعد تقریب سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم کو ادارے کو درپیش مسائل اور ضروریات کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم فروٹ نرسری کو سیراب کرنے کے لئے فوری طور پر پریشر پمپ کی ضرورت ہے اور نرسری کی زمین کو لیول کرنے کے لئے فنڈز درکار ہیں اور ساتھ ہی ڈسٹرکٹ کونسلران کو چاہیئے کہ وہ زراعت کی ترقی کی مد میں فنڈزضرورمُختص کریں کیونکہ ملک کی ترقی میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کے بعد ماڈل فارمز سروسز سنٹر کے صدرافتخار حسین نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کے لئے مختص فنڈز کا اجراء کر یں تاکہ زمینداروں کے مسائل حل کرنے کا موقع مل سکے اور مسائل کی نشاندہی کرنے کے بعد ضلعی حکومت اور ناظمِ اعلی سے یہ درخواست کی کہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔

Back t

مزید :

پشاورصفحہ آخر -