گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈ لوئر مہمند میں چوتھے سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈ لوئر مہمند میں چوتھے سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

  

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈ لوئر مہمند میں چوتھے سپورٹس فیسٹیول کا آغاز۔ جمناسٹک اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے۔ سلمان کلب نے رسہ کشی کا مقابلہ جیت لیا۔ فیسٹیول میں تمام کھلاڑیوں کے تحفظات دور کئے جائینگے۔ کھلاڑی کھیل کھود میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کر کے اپنی ٹیلنٹ اُجاگر کریں۔ سپورٹس فیسٹیول میں ہزاروں کھلاڑی حصہ لینگے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند خالد توصیف، کالج کے پرنسپل پروفیسر اسرائیل خان ، سپورٹس منیجر سعید اختر و دیگر نے چوتھے سپورٹس فیسٹیول کے پروگراموں کا باقاعدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمند ایجنسی کے کالجزاور مدارس کے علاوہ تمام کلبز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے کسی قسم کی نا انصافی نہیں کی جائیگی۔سپورٹس فیسٹیول میں جن کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو انہیں نیشنل و انٹر نیشنل سطح پر کھیلنے کے اخراجات پولیٹیکل حکام ادا کریگی۔ تمام کھیلوں کے کلبز کے کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ سپورٹس فیسٹیول کے دوران نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی کلب کا شکایت سامنے نہ آسکے اور اپنے ٹیلنٹ کوخوب اُجاگر کریں۔ تقریب کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈ میں چوتھے سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا گیا جس میں سمیع اللہ کلب اور سلمان کلب کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔ جس میں سلمان کلب نے مقابلہ جیت لیا۔ اور اس دوران جمناسٹک کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔ چوتھا مہمند سپورٹس فیسٹیول 23 مارچ تک جاری رہیگا۔

Ba

مزید :

پشاورصفحہ آخر -