دیر بالا ،شدید بارش سے متاثر تمام لنک روڈ بحال

دیر بالا ،شدید بارش سے متاثر تمام لنک روڈ بحال

  

دیربالا( نمائندہ پاکستان ) تحصیل ناظم دیر بالا میر مخزن الدین نے کہا ہے۔ کہ دیر بالا میں برف بھاری اور شدید بارشوں سے متاثر شدہ تمام لنک روڈز کو بحال کردیا ہے۔ اور ان علاقوں کو تمام میونسپل سروس پہنچادیئے گئے ہیں۔ دیر بالا کے علاقہ روخان روڈ، کس روڈ ، ریحان کو ٹ روڈ سے برف ہٹائی گئی ہے۔ اور بحالی کا کام بدستور جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے دیر کے عملہ پوری طرح چوکس ہے۔ اور دیر شہر میں نظام زندگی بحالی کیلئے دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موسم نے اجازت دے دی تو ساتھ ہی دیر بالا میں ایک بار پھر صفائی اور ستھرائی کے مہم کو ایک بار پھر زور اور شور سے ارسرنو شروع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم دیر میرمخزن الدین نے اپنے دفتر میں میڈیا کے دو رکنی وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا۔ کہ مشکل کے اس وقت میں ہم عوام کو اکیلا نہیں چھوڑینگے بلکہ عوام کو تمام سہولیات انکے دہلیز پر دے کرعوامی خدمت کو یقینی بناینگے ۔ کیونکہ عبادت پر جنت ملتی ہے۔ اور خدمت پر خدا ملتا ہے۔ ہم عوام کے خادم ہیں۔ اور عوام کی خدمت کیلئے ہمشہ کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے خدمت کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -