لودھراں کے غیور عوام نے مسلم لیگ کے حق میں فیصلہ دیدیا:شہزاد امین

لودھراں کے غیور عوام نے مسلم لیگ کے حق میں فیصلہ دیدیا:شہزاد امین

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے سینئر نائب صدر محمد شہزاد آمین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ لودھراں کے غیور اور باشعور عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا اور تحریک انصاف کے منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہوچکے ہیں اور وہ حقیقی لیڈر چاہتے ہیں جو پاکستان سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں اور ملک کو امن اور محبت کاگہوارہ بنائیں اور سچے معنوں میں لیڈر جو عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے وہ محمد نواز شریف ہے 2013 میں بھی عوام نے انہی کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور 2018 میں بھی عوام نواز شریف کو ہی چنے گے حلقہ 154 نے تبدیلی کے دعویداروں کو واضح کردیا کہ تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں آتی علی ترین عوام کی خدمت کی بجائے حلوہ اور چائے میں بہت دلچسپی رکھتا تھا سازشوں کی سیاست کو عوام نے مسترد کرکے خدمت کی سیاست کا انتخاب کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -