کینٹ سرکل میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے ،مہر علی خان

کینٹ سرکل میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے ،مہر علی خان

  

بنوں(بیورو رپورٹ )کینٹ کے ایس ڈی پی او مہر علی خان نے کہا ہے کہ کینٹ سرکل میں جرائم پیشہ عناصر پر گیرہ تنگ کیا گیا ہے کسی کو بھی علاقے میں امن و امان خراب کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔علاقے میں منشیات فروشوں سود خوروں وغیرہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔جب تک کینٹ کے حدود میں امن قائم نہیں ہوگا چین سے نہیں بیٹھے گے ۔جرئم پیشہ عناصر کو خبردار کیا جاتا ہے کہ یا وہ جرائم چھوڑ دیں یا علاقہ خالی کر دیں ۔ان خیالات کا اظہار کینٹ کے ایس ڈی پی او مہر علی خان نے اپنے آفس میں ڈویژنل یونین اف جرنلسٹس رجسٹرڈ بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ اسی ڈی پی او مہر علی خان نے کہا کہ ڈی ائی جی بنوں دار علی خٹک ،ڈی پی او بنوں ،صادق بلوچ کے خصوصی ہدایت پر علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی شروع کی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے میں سماج دشمن عناصر پر کھڑی نگرانی کریں اور معاشرے کیلئے خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کو بروقت اطلاع دیں ۔انشاء اللہ پولیس فوری ایکشن لے گے ۔انہوں نے میڈیا کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -