صوابی میں ایک شخص نے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا
صوابی ( بیورورپورٹ) صوابی کے علاقے ٹوپی میں سودخوروں سے تنگ آکر ایک شخص نے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق ٹوپی کے رہائشی جہانزیب ولد جان محمد نے کسی سے پیسے اُدھار لئے تھے ،اُدھار چکانے کیلئے اُنہوں نے پچاس لاکھ روپے مالیت کا گھر بھی سودخوروں کے ہاتھوں اونے پونے داموں فروخت کیا تھا لیکن پھر بھی اُنہوں نے اُس کا پیچھا نہیں چھوڑا ،جس پر جہانزیب نے تنگ آکر اپنے آپ کو گولی ماردی ،مقتول تین بچوں کا باپ ہیں ۔