مردان کے ڈپٹی کمشنر کے نجی اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید

مردان کے ڈپٹی کمشنر کے نجی اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹیٍ کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے روزنامہ ایکسپریس پشاور میں چھپنے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ مردان فیملی پارک کی تعمیر زبردستی روک دی گئی اور محکمہ خزانہ کے مشتعل ملازمین نے ڈپٹی کمشنر اور ضلع ناظم مردان کو دوسرا سنگ بنیاد رکھنے سے روک دیا ۔ ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا ہے کہ مذکورہ بالا خبر بالکل بے بنیاد اور غلط بیانی پر مبنی ہے ۔ فیملی پارک کی دوسرا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے نہ کسی تقریب کا انعقاد ہوا ہے اور نہ ڈپٹی کمشنر یا ڈسٹرکٹ ناظم نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔