آزادکشمیر میں مثالی تعمیر وترقی کو یقینی بنایا جائیگا،ناصرحسین ڈار

آزادکشمیر میں مثالی تعمیر وترقی کو یقینی بنایا جائیگا،ناصرحسین ڈار

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیرحکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی جانب سے آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کے عمل کو جاری رکھنے اور شاہرات کی بہتری و تعمیرو ترقی کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے امدادجاری رکھنے کے اعادہ کو انتہائی خوش آئیندقرار دیا ہے اور اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ آزادکشمیرمیں وزیراعظم آزادکشمیرکی ولولہ انگیز قیادت میں مثالی تعمیر وترقی کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں ذرائع رسل و وسائل کو بہتر بنا کر سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی ۔ وزیربحالیات ناصر حسین ڈار نے اس موقع پر مزید کہا کہ ایک معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی آزادخطہ کی خوشحالی اور تحریک آزادی کشمیرکا ضامن ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت مہاجرین جموں وکشمیرکی آباد کاری اور انکے مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی غاصب حکمرانوں کے اندوہناک مظالم کو ختم کرانے کے لیے اپنا کراثر و رسوخ استعمال کرے ۔انہوں نے ملک کے اندر سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی افواج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ مسائل کے حل کیلئے مستقل امن کے قیام کیلئے مسائل کی جڑ تک پہنچنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اقوام متحدہ کی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -راولپنڈی صفحہ آخر -