حکومت ملازمین کی عزت نفس ، جائز حقوق کا تحفظ کریگی،راجہ نثار

حکومت ملازمین کی عزت نفس ، جائز حقوق کا تحفظ کریگی،راجہ نثار

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ) وزیر برقیات و قانون راجہ نثار احمد خان تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں پہنچ گئے ۔ہڑتالی ملازمین کیساتھ مذاکرات کامیاب ‘ اپنے خطاب میں کہا کہ ملازمین کے مطالبات جائز ہیں اور موجودہ حکومت ملازمین کی عزت نفس اور جائز حقوق کا تحفظ کرے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دیں اور مطالبات کے حل کیلئے پندرہ دن کا ٹائم دیا جائے تاکہ ان معاملات کو سیکرٹری خزانہ ، وزیر خزانہ اور وزیراعظم کیساتھ بات کر سکوں اور میں ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ موجودہ حکومت آپ کے جائز معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم نے نمائندگان نے وزیر برقیات کی استدعا پر احتجاج کو 15دن کیلئے 6مارچ تک موخر کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملازمین محکمہ برقیات دن رات اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عوام الناس کے گھروں کو روشن رکھا ہوا ہے اور ہم آئندہ بھی اپنی پوری دلچسپی اور محنت کیساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دینگے اور ہم نے ہمیشہ حکومت کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ سے زائد وصول کی ہے اور آئندہ مالی سال میں ہم ریکارڈ ریونیو وصول کرینگے اور لائن لاسز کو کم کرینگے اس موقع پر ملازمین نے اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین اپنی قیادت کی کال پر لبیک کہیں گے اور قیادت کے ہر فیصلہ کو من و عن تسلیم کیا جائیگا اور ہم آئندہ بھی تنظیم کی کال پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -راولپنڈی صفحہ آخر -