وزیراعلیٰ کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم، سی سی پی او سے رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل میں ملوث ملزمان کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کلمہ چوک کے قریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پروفیسر کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول پروفیسر کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔