مبینہ پولیس مقابلے کا ملزم علی بلوچ عدم ثبو ت کی بناء پر بری

مبینہ پولیس مقابلے کا ملزم علی بلوچ عدم ثبو ت کی بناء پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے کے ملزم علی بلوچ کو عدم ثبوت کی بناء بری کرنے کے حکم دے دیا ہے ۔بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں مبینہ پولیس مقابلے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ملزم کے وکیل نثار خٹک نے موقف اختیار کیا کہ پولیس میرے موکل پر پولیس مقابلے کو جھوٹا مقدمہ دائر کیا۔پولیس نے ملزمان کے آدھے گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے کا جھوٹا دعوی کیا ہے ۔مقابلے کے دوران نہ کوئی پولیس اہلکار زخمی ہوا اور نہ ہی کوئی ملزم زخمی ہوا۔عدالت سے استدعا ہے کہ میرے موکل کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے عدم ثبوت کی بناء ملزم علی بلوچ کو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ مدینہ کالونی میں درج تھا