نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت 24تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار 26ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی ۔مقدمے کے مدعی رینجرز انسپکٹر محمد لطیف کے بیان پر ملزم عبید کے ٹو کے وکیل نے جرح مکمل کرلی ۔آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا جرح کریں گے ۔ملزمان کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے ۔ملزمان کی خلاف عزیز آباد تھانے میں درج ہے۔عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -راولپنڈی صفحہ آخر -