مشال قتل کیس ، رہا ہونیوالے 26افراد کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں ایپل دائر

مشال قتل کیس ، رہا ہونیوالے 26افراد کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں ایپل دائر

  

پشاور(این این آئی)مشال قتل کیس میں رہا ہونے والے چھبیس افراد کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں ایپل دائر کردی گئی،مشال کے بھائی ایمل خان کی جانب سے دائر ایپل میں رہا ہونے والے افراد کو پھانسی دینے کی استدعا کی گئی ہے۔مشال قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلہ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں ایپل دائر کردی گئی ۔اپیل مشال خان کے بھائی ایمل خان کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کرملزمان کو سزائے موت دی جائے۔ملزمان نے رہا ہونے کے بعد رشکئی انٹرچینج پراپنے جرم کا سب کے سامنے اعتراف کیا تھا،ملزمان کی واقعہ کے دوران ویڈیو ریکارڈ پر موجود ہے،جس میں انھوں نے مشال کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ایپل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتنے بڑے ظلم کے بعد ایسی سزا اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔اگر ملزم موقع پر مومود تھے تو انہیں بھی پھانسی ہونی چاہیئے۔ایپل میں پشاور ہائی کورٹ سے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -راولپنڈی صفحہ آخر -