جماعت اسلامی نے ہمیشہ تعلیم کی بہتری کیلئے کا م کیا ہے ،حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی نے ہمیشہ تعلیم کی بہتری کیلئے کا م کیا ہے ،حافظ نعیم الرحمن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ جامعات و کالجز سر کل کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد ،ڈائریکٹر جامعہ اردو ایوننگ پروگرام و صدر شعبہ حیوانیات جامعہ اردو نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی ۔وفد میں پروفیسر سید مظہر حسین صدر تنظیم اساتذہ کراچی ،پروفیسر محمد انور راجپوت اور پروفیسر ابو عامر اعظمی اور دیگر پروفیسر شامل تھے ۔وفد نے کراچی کے عمومی تعلیمی مسائل پر باہمی تبادل�ۂ خیال کیا ۔ان تعلیمی مسائل میں سر فہرست پاکستان کی پہلی واحد اردو یونیورسٹی میں تعلیمی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بہتری کے لیے اقدامات پر اصولی موقف اپنانے پر زور دیا گیا ۔وفد نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ چند اشخاص کی وجہ سے جامعہ کا پورا نظامِ تعلیم سمیت معزز اساتذہ ، طلبہ اور والدین متاثر ہو رہے ہیں ۔اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ جامعہ کے اندر قانون اور ضابطوں سے ہٹ کر کسی کام کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے ۔اس بات پر ملاقات میں تشویش کا اظہار کر تے ہوئے پروفیسر محمد زاہد نے کہا کہ آج بھی کچھ عناصر جامعہ اردو کی انتظامی بہتری کے اقدامات کو روک کر اس کو تنزلی کی راہ پر ڈالنا چاہتے ہیں لیکن جامعہ کی اکثریت اس کی ترقی اور بہتری چاہتی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے تعلیمی ایشوز پر یکسوئی اور باہمی مشاورت پر زور دیتے ہوئے تعلیم کی بہتری کے لیے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ تعلیم کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیمی ماحول پروان چڑھے ۔طلباء اور اساتذہ کے مسائل حل ہو تے رہیں ۔نیز شر کاء اجلاس نے اصولی اتفاق کیا کہ ممبر سیکنڈری و انٹر بورڈ کے لیے مشترکہ نیک ،صالح اور اہل امیدوار مشاورت سے نامزد کیے جائیں گے ۔مختلف تعلیمی اداروں کی ڈی نیشنلائزیش اور ان کو غیر متعلقہ تعلیمی اشخاص یا اداروں کو دینے کی پالیسی کے تحت بندر بانٹ وغیرہ اور کراچی کے تعلیمی اداروں میں سر کاری اور نجی آرگنائزیشنز سے تعاون کی آڑ میں طالبات کے لیے مختلف ایشوز پر سر گرمیاں اور اس کی پروپیگنڈا مہم خاص طور پر جنسی تعلیم کا ادراک کا پروگرام اور طالبات کے آزادانہ کھیل کود اور زندگی گزارنے کی مہارتوں کے حوالے سے نامناسب مواد کی تقسیم پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی عبد الوہاب ،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشی بھی موجود تھے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -راولپنڈی صفحہ آخر -