بلدیہ فیکٹری کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد،تفتیشی افسر اور گواہ طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادہشتگردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ،ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کر لیاہے ۔بدھ کو 5 سال سے زائد زیر سماعت سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔جیل میں قائم انسداہشتگردی کی عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے رحمان عرف بھولا ،زبیر چریا سمیت دیگر کو پیش کیا گیا۔کمرہ عدالت میں ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے ائندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کر لیا دوسری جانب عدالت نے علی حسن قادری کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔