سی پیک نے پاکستان کو پسندیدہ ترین ملک بنادیا: ولی اللہ خان

سی پیک نے پاکستان کو پسندیدہ ترین ملک بنادیا: ولی اللہ خان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایم ای فاونڈیشن کے سربراہ ولی اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے، دنیا کا ہر مستند جریدہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے، کیا اس کو تبدیلی نہیں کہیں گے، تبدیلی تو آرہی ہے کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا پسندیدہ ترین ملک بنادیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کیلئے گیم چینجر ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستا ن اب تجارتی اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن چکاہے۔ سی پیک ملک میں ترقی اوراقتصادی انقلاب لائے گا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے مکمل طورپر ایک فائدہ مند منصوبہ ہے اور اس سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کاآغازہوگا۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کاسدابہادر دوست ہے اوراس نے سی پیک کے ذریعے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو دونوں ملکو ں کے درمیان سب سے بڑی دوطرفہ سرمایہ کاری ہے۔ 34ارب کے پاور پروجیکٹ سے پورے ملک کو بجلی ملے گی۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ہمارے ویڑن کی تعریف کررہی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -راولپنڈی صفحہ آخر -