کوسٹ گارڈز کی کارروائی،2خواتین اسمگلرز گرفتار ،چرس برآمد

کوسٹ گارڈز کی کارروائی،2خواتین اسمگلرز گرفتار ،چرس برآمد

  

کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک مسافر کوچ میں سوار 02خواتین کی تلاشی کے دوران بیگز میں چھپائی گئی10.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کر لی جو کہ بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی ۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً ایک لاکھ اٹھارہ ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ حشیش(چرس) اور 2 خواتین کو حراست میں لے لیاگیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -